Published On: Tue, Nov 12th, 2013

ورلڈ ٹور فائنلز، جوکووچ نے نڈال کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

sports news 13نوواک جوکووچ نےرافیال نڈال کو شکست دے کر رواں سال کا آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔۔لندن میں جاری اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے فیصل کن معرکے میں دفاعی چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے ورلڈ نمبر ون اسپین کے رافیال نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ ان کا مسلسل بائیسواں واں میچ اور رواں سال کا ساتوں ٹائٹل بھی ہے۔ پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں جوکووچ نے نڈال کو چھ تین سے قابو کیا۔۔ دوسرے سیٹ میں سربین کھلاڑی نے روایتی حریف نڈال کو روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ چارسے شکست دے کر کامیابی سمیٹتے ہوئےٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>