Published On: Mon, Nov 11th, 2013

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری معرکہ کل شارجہ میں ہوگا

sports news 12پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری معرکہ کل شارجہ میں ہوگا۔ جنوبی افریقی ٹیم پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔ قومی ٹیم پانچواں میچ جیتنے کی کوشش کریگی تاکہ ٹی ٹوئنٹی کیلئے تیاری ہوسکے۔

جنوبی افریقہ نے پانچ میچوں کی سیریز پہلے ہی تین ایک سے اپنے نام کرلی ہے۔ اب شارجہ میں آخری مقابلہ ہے۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بھی شارجہ میں ہی کھیلا گیا تھا۔ جسمیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیاز محض ایک رن سے فاتح رہا۔ خراب بیٹنگ پاکستانی ٹیم کی شکست کی اصل مسئلہ ہے جسمیں ابھی تک قابو پایا نہیں جاسکا ہے۔

اگر کوئی کھلاڑی پارٹنرشپ قائم کرنے کی کوشش کرتا تو دیگر کھلاڑی جلد وکٹیں گنوا دیتے۔ ابھی تک صرف بولرز پر انحصار ہورہا ہے۔ مکمن ہے کہ جنوبی افریقہ پانچواں میچ بھی جیت لے اور پاکستان کو سال دوہزار دو کے بعد چار ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑ جائے۔ کوچ ڈیو واٹمور کی قمست کا فیصلہ بھی قریب تر ہے۔ وہ بھی چاہتے ہیں پاکستان شارجہ میں فتح کا جھنڈا گاڑے اور پھر ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی اپنے نام کرے۔ شاید اس طرح شائقین کرکٹ کے زخموں پر مرہم لگائی جاسکے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>