Published On: Wed, Nov 6th, 2013

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تیسرے میچ کیلئے کل ابوظہبی میں آمنے سامنے ہوں گی

sports news 10پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پانچ میچز کی سیریز میں برتری کے لئے کل ابوظہبی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں میچ کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سب ہی کومیچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ۔شارجہ اور دبئی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اب ابوظہبی میں میدان سجنے کو تیار ہے۔ سیریزایک ایک میچ سے برابر ہے ۔ ابتدائی دونوں میچز میں بیٹسمین ناکام رہے۔ کوئی میچ ہائی اسکورنگ نہ ہوسکا۔ وکٹ بھی بولرز کو سپورٹ کررتی رہی۔ آفریدی اور اجمل پھر حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے کے لئے بت تاب ہیں ۔ تو دنیا کے بہترین بیٹسمین ہاشم آملہ کی بھی جنوبی افریقی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھیٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔ دونوں ٹیمیں میچ کے لئے ابوظہبی میں بھرپور نیٹ پریکٹس کررہی ہیں۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک بار فاتح رہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>