Published On: Tue, Nov 5th, 2013

ابوظہبی اسٹیڈیم :دو ہزار دس میں آل راؤنڈرعبدالرزاق کی شاندار سینچری

sports news 09متحدہ عرب امارات میں یوں تو پاکستان کی متعدد کارنامے یادگار ہیں لیکن دو ہزار دس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ابوظہبی میں ہونے والے ون ڈے میں عبدالرزاق کی سینچری کو کوئی نہیں بھول سکتا۔ ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں اکتیس اکتوبر دو ہزار دس کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک یادگار ون ڈے میچ ہوا،

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دو سو ستاسی رنز کا ہدف دیا جو بظاہر قومی ٹیم کے لئے خاصہ مشکل تھا۔ پاکستان کے اوپنر حسب روایت ٹیم کو منجدھار میں چھوڑ کر چل دیے۔ ایک سو چھتیس پر پانچ کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد وکٹ پر آئے آل راونڈر عبدالرزاق،،، کسی کو معلوم نہ تھا کہ اب کیا ہوگا متعدد شائقین تو گراونڈ سے واپس بھی جاچکے تھے،

لیکن پھر وہ ہوا جو کوئی نہ جانتا تھا، عبدالرزاق نے چھکوں اور چوکوں کی وہ برسات کو جو جنوبی افریقی غرور کو لے ڈوبی۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں لیکن عبدالرزاق نے ہمت نہ ہاری اور پاکستان کو یہ میچ تن تنہا ہی جتوا گئے۔ آل راونڈر نے بہتر گیندوں پر دس چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ ایک سو نو رنز بنائے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چھ اکتوبرکو ہونے والے ون ڈے میچ میں کون عبدالرزاق کی یاد تازہ کرتا ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>