Published On: Mon, Jul 1st, 2013

ورلڈ ہاکی لیگ: پاکستان اورانگلینڈ کا میچ 2-2 گول سےبرابر

hockeyجوہربارو: ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان کھیلاجانے والامیچ 2-2 گول سےبرابرہوگیا۔ ملائشیا کے شہر جوہر بارو کے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کی طرف سے اولیور ویلمرز نے پہلا گول کیا جس کے جواب میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نےگول کر کے حساب برابر کر دیا۔ پہلے ہاف میں ہی انگلینڈ کی طرف سے ایڈم ڈکسن نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جب کہ دوسرے ہاف میں پاکستان کی طرف سے عبدالحسیم خان نے گول کر کے میچ ایک بارپھر برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف کے دوران انگلینڈ کی طرف سے تین بار گول کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی جسے پاکستانی گول کیپر عمران بٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےناکام بنادیا اور انگلینڈ کو برتری حاصل نہ کرنے دی اور میچ 2-2 گول کی برابری پر ختم ہو گیا۔ پاکستان اپنا اگلامیچ 2 جولائی کوجنوبی افریقا کےخلاف کھیلے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>