Published On: Fri, Jun 7th, 2013

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارت کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 332 رنز کا ہدف

ind-safrica-matchکارڈف: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 332 رنز کا بڑا ہدف دیاہے۔ کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔ شیکھر دھون اور روہت شرما نے 127 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور بالترتیب 114 اور 65 رنز بنائے، 127 رنز پر روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے شیکھر دھون کا ساتھ دیا تاہم 210 رنز کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی بھی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ وارم اپ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیش کارتھک 14، کپتان مہندرا سنگھ دھونی 27، سریش رائنا 9 اور اشون 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جدیجا 47 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ریان میکلارین نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹسوبے 2 اور جے پی ڈومینی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>