Published On: Fri, Jun 7th, 2013

پاپ گلوکار جسٹن بیبرکے ٹوئٹر پر پرستاروں کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہوگئی

justin-bieber--580x330لاس اینجلس: کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرستاروں کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔ جسٹن بیبر نے ٹوئٹر 2009 میں جوائن کیا تھا اور اب تک ان کے پرستاروں کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر پرستاروں کی تعداد میں لیڈی گاگا اور ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جسٹن بیبر نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ جسٹن بیبر وہ پہلے پاپ گلوکار ہیں جن کے پہلے البم کے ہی 7 گانے عالمی میوزک چارٹ ’’بلبورڈ ہاٹ ہنڈریڈ‘‘ میں شامل ہوگئے تھے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>