Published On: Tue, Jun 25th, 2013

فلموں میں کام کرنے سے بے حس ہوچکا ہوں، شاہ رخ خان

shahrukh-ممبئی: بھارتی سپر اسٹارشاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام کرنے سے وہ بے حس ہوگئے ہیں۔ اپنی آنے والی فلم “چنائی ایکسپریس “کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا وہ بیس برس سے زائد عرصے سے فلموں سے وابستہ ہیں اتنے برسوں تک اس طرح کی زندگی جینے کے بعد شاید انسان بے حس ہو جاتا ہے۔ہر صبح اپ اٹھتے ہیں اور کسی دوسرے کا کردار نبھا رہے ہوتے ہیں کوئی آپ سے کہے ہنسو تو اپ ہنستے ہیں ڈانس کرنے کی خواہش نہیں ہے تب بھی اپ ڈانس کرتے ہیں ایسے میں اپنی ذاتی زندگی سے دور ہو جاتے ہیں شاہ رخ نے کہا وہ کئی طرح کے کام کرتے ہیں لیکن فلم بنانے کا عمل انھیں خوشی کا احساس دیتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>