Published On: Tue, Oct 1st, 2013

شادی كے بعد زندگی میں كوئی تبديلی واقع نہيں ہوئی، کرینہ کپور

kareenaممبئی: بالی ووڈ کی بیوٹی کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ شادی كے بعد ان کی زندگی میں كوئی تبديلی واقع نہيں ہوئی۔ بالی ووڈ اداكارہ كرينہ كپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی كے بعد نہ تو ان ميں كوئی تبديلی واقع ہوئی اور نہ ہی ان كی زندگی ميں كوئی تبديلی آئی، انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی پہلے جيسی ہی آزادانہ زندگی گزار رہی ہيں اور انہوں نے اپنے نجی معاملات اور كيريئر ميں توازن برقرار ركھا ہوا ہے۔ کرینہ کپور نے کہا کہ سيف علی خان اچھے ہم سفر كی طرح ان كے ساتھ ہيں اور وہ اميد كرتی ہيں كہ آئندہ بھی ان كی شادی شدہ زندگی ايسی ہی گزرے گی، کرینہ کا کہنا تھا کہ سيف انہیں ہر معاملے ميں مفید مشورہ ديتے ہيں، وہ ان كے ہر دكھ سكھ كے ساتھی ہيں، وہ خوش نصيب ہيں كہ انہيں سيف جيسا جيون ساتھی ملا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>