Published On: Tue, Aug 27th, 2013

فلم ستیاگرہ میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کرے گی، امریتا راؤ

Amrita-Raoبھارتی اداکارہ امریتارائونے کہاکہ30اگست کو بھارتی سینما گھروں میں ان کی پولیٹیکل اور تھرلر فلم ’’ستیا گرہ‘‘ کے چرچے ہوں گے اور یہ فلم میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کرے گی۔ فلم کی کہانی کرپشن اور سماجی ناانصافیوں کے خلاف متوسط طبقے کی بغاوت کے گرد گھومتی ہے۔ جس میں نوجوان کرپشن سے تنگ آ کر میدان میں نکل آتے ہیں اور حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں۔ فلم میں کرینہ کپور ایک بین الاقوامی صحافی کے روپ میں جلوہ گر ہیں جب کہ سپر اسٹار امیتابھ بچن ،اجے دیوگن کے باپ کا کردار نبھا رہے ہیں۔جب کہ میںنے امیتابھ بچن کی بہو کا کردار نبھایاہے اس فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ یادگار رہا ۔فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کے انداز اور افکار کودیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ۔ انھوںنے کہا کہ میں نے بگ بی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی باتوں کے سحر میں ابھی تک جکڑی ہوئی ہوں۔ ان کے ساتھ فلم میں کام شروع کیا اور پھر شوٹنگ ختم ہوگئی امیتابھ نے بھی وقت کے گزرنے کا احساس نہیں ہونے دیا ان کی حس مزاح نے بھی ہمیں بہت محظوظ کیے رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں آج بھی خود کو سیٹ پر امیتابھ کے روبرو پاتی ہوںاور مجھے اس بات کا احساس ہوتاہے کہ میں نے بڑے سپر اسٹار کے ساتھ کام کرکے بہت بڑامعرکہ مارلیاہے۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کا مشہور گانا ’’رس کے بھرے تورے نینا‘‘ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے جب کہ فلم میں ارجن رام پال، منوج باجپائی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کا مشہور گانا رس کے بھرے تورے نینا پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے۔ فلم میں ارجن رام پال، منوج وااجپائی اور امربتارائو بھی اہم کرداروں میں ہیں۔31سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں نئی فلموں میں اپنے مداحوں کو اپنی پرفارمنس سے مایوس نہیں کروںگی اور فلمی کردارکو یادگار بنانے کی پوری پوری کوشش کروںگی انھوںنے کہا کہ مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی پر ان کی ممنون ہوں ۔انھوںنے بتایاکہ وہ ملنسار ہیں لوگوںسے گھل مل جاناانھیں اچھا لگتاہے سیرو تفریح کی دلدادہ ہیں اور ملبوسات کے انتخاب میں اپنی سوچ رکھتی ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>