Published On: Mon, Aug 12th, 2013

سوناکشی اور اکشے کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

ei-162076ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اکشے کمار نے درگاہ اجمیر شریف حاضری دی اور وہاں چادرچڑھائی اس موقع پر ان فنکاروں نے نئی فلم کی کامیابی کیلئے دعامانگی ۔ بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ننگے پائوں اکشے کیساتھ اپنی آنیوالی فلم کی کامیابی کے لئے پروموشنل مہم کے دوران اجمیر شریف پہنچ کر درگاہ پر حاضری دی ۔اداکارہ سوناکشی سنہا اور اکشے کمار نے دربار پر پہنچ کر دعائیں مانگیں ۔ اس موقع پر بھارتی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔واضح رہے کہ سوناکشی کی آنیوالی فلم ’’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین ‘‘کی تشہیری مہم کے دوران دربار پرحاضری کو بھی شیڈول کا حصہ بنایا گیا تھا ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>