Published On: Wed, Aug 7th, 2013

کنگ خان اور اکشے کمار کی ایک ہی دن افطارپارٹیوں نے بالی ووڈ کو تقسیم کردیا

SRK-Akshayممبئی: بالی ووڈ کنگ خان اور کھلاڑی اکشے کمار کے درمیان سرد جنگ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو عجیب مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اپنی فلموں “چنائے ایکسپریس” اور “ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ” کو ایک ہی دن ریلیز کرنے کے اعلان کے بعد اب دونوں اسٹارز نے اپنی افطار پارٹی بھی ایک ہی دن رکھ لی ہے جس میں شرکت کے لئے ان کے مشترکہ دوست اور فلمی حلقے مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور ایکپتا کپور نے باکس آفس پر اپنی فلموں کے تصادم کے خطرے کو تو ٹال دیا تھا تاہم دونوں فلم میکرز اب بھی مقابلے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں اور وہ اپنی افطار پارٹیوں میں فلموں کی تشہیر پر خصوصی توجہ دیئے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب دونوں فلم میکرز کے ترجمان نے کسی بھی قسم کے “تصادم” کی افواہوں کی تردید کی اور کہا ہے کہ ان کی افطار پارٹیاں بہت پہلے سے ہی ترتیب دے دی گئی تھیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>