Published On: Mon, Aug 5th, 2013

سیف کی جس رنگت پر کرینہ مرمٹیں اب وہ اسے ہی سیاہ کرنے پر تُل گئے

Saifali-khan-640x330 (1)ممبئی: برصغیر میں خواتین و مرد رنگت گوری کرنے کے لئے ہر سال اربوں روپے خرچ کردیتے ہیں لیکن بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان پر کالا ہونے کا جنون سوار ہوگیا۔ بالی ووڈ اداکاروں میں کردار کی مناسبت سے بالوں کی تراش خراش، مونچھوں کے انداز اور وزن کم کی روایت تو عام ہے لیکن چھوٹے نواب بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے جس رنگت پر کرینہ کپور جیسی اداکارہ دیوانی ہوگئیں اب وہ اسی کو گہنانے پر تُل گئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان ’’بلٹ راجا ‘‘ نامی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کی رنگت سانولی اور وزن کم دکھایا جانا تھا۔ وزن کم کرنا تو کوئی مسئلہ نہیں لکن رنگت کالی کرنے پر کون تیار ہوتا ہے کیونکہ گورے رنگ کا زمانہ تو کبھی پرانا ہوتا نہیں لیکن کیا کہنے چھوٹے نواب کے جنہوں نے فلم میں سانولا نظر آنے کے لئے کالا رنگ تھوپنے کے بجائے قدرتی طور پر سانولا ہونے کا فیصلہ کیا اور بیٹھ گئے گھنٹوں کڑی دھوپ میں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کا سانولا سلونا رنگ بھی ناظرین کو اتنا ہی بھائے گا جتنا ان کا گورا رنگ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>