Published On: Fri, Aug 2nd, 2013

کترینہ کیف کا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

Katrina-Kaif-500x330 کترینہ کیف نے کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے ہی انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی نامور کوریو گرافر اور ہدایت کار فرح خان نئی فلم ’’ ہیپی نیو ایئر ‘‘ بنارہی ہیں جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ فلم کے پروڈیوسر بھی کنگ خان ہی ہیں، ابتدا میں فرح خان اپنی فلم میں نیا چہرہ متعارف کرانا چاہتی تھیں تاہم بعد میں انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرتے ہوئے کترینہ کیف کو فلم کی پیشکش کی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اسے مسترد کر دیا کہ ان کے پاس فی الحال کسی نئی فلم کے لئے وقت نہیں۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اس وقت عامر خان کے ساتھ دھوم 3، ہریتک روشن کے ساتھ بینگ بینگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>