Published On: Fri, Jul 26th, 2013

ودیا بالن نئی فلم میں بنگالی بیوی کا روپ دھاریں گی

vidya-balanممبئ: اداکارہ ودیا بالن نئی فلم میں پھر ایک گھریلو خاتون کے طور نظر آئے گی۔ ذرائع کے مطابق فلم گھن چکر میں پنجابی ہائوس وائف کا کردار ادا کرنے والی ودیا اب نئی فلم میں اداکار فرحان اختر کے مقابل بنگالی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ ودیا نے سب سے پہلے 2011 میں فلم کہانی میں شادی شدہ خاتون کا کردار نبھایا جس کے بعد گھن چکر میں دوبارہ بیوی کا روپ دھارا۔ ودیا کے مطابق جب اس نے گھن چکر سائن کی تھی تو سب نے کہا کہ تم نے ہائوس وائف کا کردار کیوں سائن کیا کیونکہ یہ تو بڑا بورنگ ہے لیکن میرا خیال تھا کہ ہائوس وائف یا بیوی بور نہیں ہوتیں کیونکہ وہ گھر چلاتی ہیں لیکن دنیا ان کے بارے غلط اندازے لگاتی ہے۔ ودیا نے بتایا کہ فرحان اختر کے ساتھ ان کی فلم شادی کے سائیڈ ایفکٹ دراصل پیار کے سائڈ ایفکٹ کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں ان کا کردار اسمارٹ اور اسٹائلش بیوی کا ہے جو ایک اشتہاری کمپنی چلاتی ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>