Published On: Wed, Jul 24th, 2013

ویرا فارمیگا کی فلم ’’دی کنجورنگ،، نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

Vera-Farmigaلاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ ویرا فارمیگا کی فلم ’’دی کنجورنگ‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی ،کامیاب بزنس کے حوالے سے یہ فلم سرفہرست رہی ہے ۔ امریکی باکس آفس پر اس ویک اینڈپرخوف اور دہشت کا راج رہا ۔اداکارہ ویریا فارمیگا کی ہارر فلم ’’دی کنجیورنگ‘‘ریلیز کے پہلے ہی ہفتے پہلے نمبر پرآگئی۔’’ دی کنجورنگ‘‘ سچی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں ویرا فارمیگا کے ساتھ نمایاں اداکاروں میں پیٹرک ولسن اور للی ٹیلر شامل ہیں۔ مافوق الفطرت طاقتوں کے گرد گھومتی اس فلم نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں چار کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کما لیے۔ تین ہفتے تک مسلسل ٹاپ پررہنے والی اینی میٹڈ فلم ’’ڈیسپیکیبل می ٹو ‘‘دوسرے نمبرپررہی۔ 2010 میں بننے والی فلم کے اس نئے سیکوئل نے اس ہفتے باکس آفس پراڑھائی کروڑ ڈالر کمائے اوراب تک 28 کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔ اسی ہفتے ریلیز ہونے والی ایک اوراینی میٹڈ فلم’ ٹربو‘نے بھی خوب بزنس کیا۔ادھر اداکارہ ویرا فارمیگا نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں ۔آئندہ بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شائقین کی توجہ حاصل کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں اپنی پرفارمنس کو انتہائی خوبصورتی سے عکسبند کروانے کی کوشش کرتی رہی ہوں، انھوں نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ پر بھی کافی وقت صرف ہوا ہے اس کی پوسٹ اور پری پروڈکشن کے حوالے سے تمام کاوشیں بھی بہتر انداز میں کی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں بھی اپنے کردار کو بہت عمدہ طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گی۔ 39سالہ امریکی اداکارہ و ہدایت کارہ ویرا فارمیگا کا کہنا ہے کہ فلم میں پیٹرک ولسن کی پرفارمنس بہت عمدہ رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم ہی نے اچھا کام کیا ہے اور ان کی محنت و لگن سے فلم نے کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں کچھ مختلف کردار نبھاؤں گی ۔ٹی وی پر بھی کام کرتی رہوں گی ۔انھوں نے کہا کہ ہدایت کار جیمز وان نے راٹرز چاڈ ہائیزاور کیری ہائیز کی کہانی کو بہت عمدہ طریقے سے فلمبند کیاگیا۔ شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس میں تکنیکی اور فنی لحاظ سے بڑا عمدہ کامہوا ہے۔ اداکاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ فلمساز پیٹر سفرن اور روب کوان کی اس فلم کے باکس آفس پر کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم نے انتہائی عمدہ پرفارم کیا ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>