Published On: Wed, Jul 24th, 2013

لیڈی گاگا ایک سال میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی گلوکارہ بن گئیں

lady-gaga-720x330نیو یارک: امریکی جریدے ’’فوربز‘‘ نے 30 سال سے کم عمر کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سب سے زیادہ آمدنی کے ساتھ پہلے نمبر ہیں۔ جریدے کے مطابق گلوکارہ نے بیماری کے باعث فروری میں اپنا ایک دورہ منسوخ کرنے کے باوجود گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 8 کروڑ ڈالرز کمائے تاہم اگر وہ اپنا یہ دورہ منسوخ نہ کرتیں تو اس سے بھی زیادہ پیسے کما سکتی تھیں۔ فہرست میں شامل دیگر ناموں میں نوجوان گلوکار جسٹن بیبر دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 5.8 کروڑ ڈالرز کمائے ہیں، 2012 میں سب سے زیادہ کمانے والی ٹیلر سوئفٹ ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کی آمدنی کےساتھ تیسرے، کیلون ہیرس ساڑھے 4 کروڑ ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ ریحانہ سوا 4 کروڑ ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>