Published On: Mon, Jul 22nd, 2013

سوناکشی سنہا تیسری بار اکشے کیساتھ جلوہ گر ہونے کیلیے تیار

sonakshi-sinha1-720x330ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کئی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ایک بار پھر بالی وڈ میلہ لوٹنے کی تیاری کرچکی ہیں، اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی فلم ’’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین ‘‘ریلیز کے لیے تیار ہے۔ سوناکشی ا ب تیسری بار اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گرہورہی ہیں قبل ازیں سوناکشی فلم’’ راوڈی راٹھور ‘‘اور ’’جوکر ‘‘میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ یہ فلم شاہ رخ کی ’’چنائے ایکسپریس‘‘ سے ایک ہفتہ بعد ریلیز کرنے کا پلان بنایا ہے۔ روہت شیٹھی سے مقابلہ نہ کرنے کے لیے فلم کی تاویخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس فلم کے گیتوں اور ٹریلرز نے پہلے ہی دھوم مچا رکھی ہے اب فلم کے فوٹو سیٹ انٹر نیٹ پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، سوناکشی سنہا، اکشے کمار ،عمران خان ،سونالی باندرے اور صوفی چوہدری کی منفرد اسٹائلز میں فوٹو ز نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کررکھی ہے۔ فلم 15 اگست کو ریلیزہوگی ۔فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں جب کہ ہدایات ملن لوتھریا کی ہیں۔ سونالی باندرے نے فلم میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا ہے۔ نئی فلم میں کردار کو وسعت دی ہے جس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی 15 اگست کو سینماؤں کی زینت بننے والی اس فلم میں میرا کردار یاد گار ہوگا ۔اپنے کام کو سلیقے سے عکسبند کروایا ہے اور یقین رکھتی ہوں کہ میری محنتیں رنگ لائیں گی۔ سوناکشی کے مطابق عمران خان کے ساتھ اس فلم میں گیتوں پر پرفارمنس کو یادگار بنانے کے لیے بھی محنت کی گئی ہے۔ شائقین کی توقعات پر پوری اتروں گی ۔فلم کی کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے اور اس میں تمام فنکاروں نے نہایت عمدہ پرفارم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شائقین کی پسند کا احترام کرنا ضروری ہے۔ وزن بڑھنے اور کم ہونے کی باتیں فضول ہوجاتی ہیں۔ اب یہ باتیں ماضی کا قصہ بن چکی ہیں۔ اپنی عمدہ پرفارمنس سے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہوں اور اپنی حالیہ کامیابیوں پر بہت خوش ہوں، مجھے توقع ہے کہ آنیوالا کل میرے دامن میں مزید کامیابیاں بھرے گا۔ انھوں نے کہا کہ قابل اعتراض سین ہی کامیابی سے ہمکنار نہیں کراتے بلکہ معیاری کام ہی پسند کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مداحوں نے مجھ پر تنقید کرنیوالوں کے نظریات کو مسترد کردیا ہے۔ قبل ازیں بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ نئی فلموں میں اپنے کردار پر زیادہ دھیان دوں گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>