Published On: Sat, Jul 20th, 2013

نئے پراجیکٹ مکمل کرکے شادی کا فیصلہ کرونگی، رانی مکھرجی

Rani-Mukherjee-720x330 (1)ممبئی: بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ شادی کی ابھی جلدی نہیں نئے پراجیکٹ کررہی ہوں ان کی تکمیل کے بعد ہی شادی کا بھی فیصلہ کروں گی۔ میڈیا سے کچھ نہیں چھپاؤں گی،رانی مکھرجی نے کہا کہ جو بھی ہوگا سب کے سامنے ہی ہوگا۔ قبل ازیں حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ رانی مکرجی نے سوچ لیا ہے کہ وہ اپنی شادی کا اعلان جلد کردیں گی۔رانی مکرجی کے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ اس شادی کے اعلان کے بعد دونوں شاندار استقبالیہ کا اہتمام کریں گے جس میں بالی وڈ کے سبھی چمکتے دمکتے ستارے کی شرکت متوقع ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>