Published On: Thu, Jul 18th, 2013

ہالی ووڈ تھری ڈی فلم ”آر آئی پی ڈی“ کا حتمی ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

Trailer-of-R.I.P.D_7-17-2013_109769_lلاس اینجلس…این جی ٹی…مافوق الفطرت پولیس افسر کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی تھری ڈی سپر نیچرل ایکشن ایڈونچر فلم ”آر آئی پی ڈی“ کا حتمی ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔ ہدایتکار رابرٹ شووینٹکی کی یہ فلم کامک بک ریسٹ ان پیس ڈیپارٹمنٹ سے ماخوذ ہے جس میں ریان رینالڈز اور جیف برجز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ نیل مورٹز اور مائیک رچرڈسن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی مرنے والے دو پولیس افسران کے گرد گھومتی ہے جو مرنے کے بعد ریسٹ اِن پیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کرتے ہیں جس کا مقصد زندہ لوگوں کو شیطانی قوتوں/روحوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ 13کروڑ (130ملین) کے بجٹ سے بنائی گئی یہ فلم 19جولائی سے یونیورسل پکچرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>