Published On: Wed, Jul 17th, 2013

الیانا ڈی کروز کی نئی فلم کی تشہیری مہم شروع، پیلا ٹریلر ریلیز

ilena-dcurzممبئ: بالی وڈ اداکارہ الیاناڈی کروز کی نئی فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،شاہد کپور کے ساتھ الیانا نے فلم کی پروموشنل تقریبات میں شرکت کے پلان کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ،قبل ازیں الیانا کی اس فلم ’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو ‘‘کا باقاعدہ پہلا ٹریلیرریلیزکردیاگیا ہے ۔شاہد کپور کے ساتھ لیڈی لیڈنگ رول میں جلوہ گرہونے کے لیے اداکارہ الیانا ڈی کروز تیار ہیں۔رومانوی اور کامیڈی فلم میں شاہد کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔الیانا کے ساتھ فلم میں پدمنی کولہاپوری بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔اس فلم کے ہدایت کار راج کمار سنتوشی اور فلم ساز رامیش ایس تورانی ہیں ۔یہ فلم20ستمبر کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔الیانا ڈی کروز کی گیتوں پر شاندار پرفارمنس کی تیاری کرلی گئی ہے۔ پریتم نے اس فلم کے میوزک کو جاندار بنایا ہے۔اسی فلم کے لیے نرگس فخری کا آئٹم سانگ بھی رکھا گیا تھا ۔فلم کی کہانی بھی خود ہدایت کار راج کمار سنتوشی نے تحریر کی ہے۔راج کمار سنتوشی کے کریڈٹ پر اس سے قبل 1990کی فلم ’’گھائل ‘‘94کی ’’انداز اپنا اپنا ‘‘2004کی ’’خاکی‘‘اور 2009کی فلم ’’عجب پریم کی غضب کہانی ‘‘بھی ہیں ۔سنتوشی کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لیے الیانا ڈی کروز کا انتخاب انتہائی موزوں ہے۔ شائقین کو ان کی پرفارمنس پسند آئے گی۔ الیانا ڈی کروز نے فلم میں شاہدکپور کی ہیروئن کا کردار نبھایا ہے جب کہ پدمنی کولہا پوری نے شاہد کی ماں کا کردار اداکیا ہے۔ادھر اداکارہ الیانا ڈی کروز کا کہناہے کہ نئی فلم میں اہم کردار ملا ہے راج کمار سنتوشی کی نئی فلم میں یادگار کردار نبھایا ہے ،فلم کی تشہیری مہم کا حصہ ہوں۔ انھوں نے 2014میں آنیوالی فلم ’’میں تیرا ہیرو ہوں ‘‘میں بھی اہم کردار نبھارہی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے زیادہ تر ساؤتھ کی فلموں میں کام کیاہے۔ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی25سالہ الیانا ڈی کروڑ کا کہنا ہے کہ 2006میں تلگوفلم ’’دیواداسو‘‘ میں لیڈنگ رول نبھایا اور اس فلم پر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ قبل ازیںہندی فلم ’’برفی ‘‘میں بھی اہم کردار نبھایا تھا جسے پسند کیا گیا ،یہ کردار مختصر رہا ۔ تاہم سنتوشی کی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں ۔بالی وڈ میں ساؤتھ میں آنیوالی کامیاب اداکاراؤں میں اب الیانا ڈی کروز کا نام بھی شامل ہوگیا ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ کی پہلی فلم ہی ایوارڈ سے نواز گئی تھی ۔ماڈلنگ کے شعبے میں بھی الیانا کی کارکردگی بہتر رہی ہے ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>