Published On: Tue, Jul 16th, 2013

کترینہ کیف کی 29 ویں سالگرہ

katrinakaif_7-16-2013_109560_lممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی پرکشش ترین اداکارہ اور باربی ڈول کترینہ کیف آج 29ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔16جولائی1984کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہریت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین،جاپان، فرانس،سوئزرلینڈ،برلن،بیلجئیم اور امریکی ریاست ہوائی میں گزارا جسکے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہرممبئی منتقل ہوگئیں۔ 14سال کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغازکرنے والی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم2003میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ تاہم قسمت کی دیوی 2007میں اْن پر مہربان ہونا شروع ہوئی جب انکی فلموں نمستے لندن،اپنے،پارٹنر ،ویلکم،ریس،سنگھ از کنگ ،نیویارک،عجب پریم کی گجب کہانی، راج نیتی،زندگی نہ ملیگی دوبارہ اور میرے برادر کی دلہن کو باکس آفس پربیحد کامیابی حاصل ہوئی جس پراْنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔آئٹم نمبر زشیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول گذشتہ برس بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئیں جب انکی سلمان خان کیساتھ فلم ایک تھا ٹائیگراورشاہ رخ خان کیساتھ یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان 100کروڑ سے زائد کابزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔اپنی من موہنی صورت سے دل موہ لینے والی کترینہ کو اب تک چار بار FHMمیگرین کی جانب سے دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔کترینہ کی آنے والی فلموں میں مسٹر پرفیکٹ عامر خان کیساتھ دھوم تھری اور ہریتک روشن کیساتھ بینگ بینگ شامل ہیں جوبالترتیب رواں برس کرسمس اور اگلے سال مئی میں ریلیز ہونگی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>