Published On: Sat, Jul 13th, 2013

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم سیونتھ سن کا نیا ٹریلر جاری

las-556x330لاس اینجلس نوجوان جنگجو اور اس کا بوڑھا استاد خوفناک بلاؤں کے سامنے ڈٹ گئے،ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ” سینوتھ سن ” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم سینوتھ سن کی کہانی اٹھارہویں صدی عیسوی کی ایک دیومالائی داستان کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک نوجوان،خوفناک بلاؤں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک بوڑھے جنگجو کی شاگردی اختیار کرتا ہے۔اپنے فن میں ماہر بوڑھا جنگجو نوجوان کو لڑائی اور جنگ کےتمام فنون سکھاتا ہے،جس کے بعد وہ نوجوان انسان دشمن بلاؤں کے خلاف میدان میں اتر جاتا ہے۔ایکشن،ایڈونچراور دیومالائی داستان کے روایتی مناظر سے سجی فلم کا ٹریلر شائقین نے بےحد پسند کیا ہے۔فلم اگلے سال سترہ جنوری کو امریکا سمیت کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>