Published On: Thu, Jul 11th, 2013

رانی مکھرجی فلم ”مردانی“ کیلئے 13 کلو وزن گھٹائیں گی

Rani-Mukherjee-720x330ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اپنی آنے والی فلم ”مردانی“ کے لئے اپنا 12 سے 13 کلو وزن کم کریں گی۔ فلم ”مردانی“ میں رانی مکھرجی پولیس افسر کا کردار نبھائیں گی اور اس کردار کے لئے انہیں بالکل فٹ نظر آنا ہو گا جس کے لئے وہ دن رات محنت کرکے اپنا وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں رانی مکھرجی کے لئے ایک فٹنس ٹرینر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جو رانی کو وزن گھٹانے کی ٹپس فراہم کریں گے۔ فٹنس ٹرینر سمیرجورا کا کہنا ہے کہ رانی مکھرجی نے 2 ہفتے قبل ورزش کرنا شروع کی اور اب تک وہ 3 کلو وزن کم کر چکی ہیں۔ فلم ”مردانی“ کے ہدایات کار پردیپ سرکار ہیں جو رانی مکھرجی کی فلم ”لاگا چنری میں داغ“ میں بھی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرینر سمیر جورا فلم ”میری کام“ کے لئے پریانکا چوپڑا اور ”بھاگ ملکھا بھاگ“ کے لئے فرحان اختر کو بھی پرفیکٹ اور فٹ نظر آنے کے لئے اپنے مفید مشوروں سے نواز چکے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>