Published On: Wed, Jul 10th, 2013

فحاشی پھیلانے کے الزام میں ملیکا شراوت کے وارنٹ جاری

mallika-sherawatممبئی: بھارتی ریاست گجرات کے شہر ودودارا کی مقامی عدالت نے فحاشی پھیلانے کے کیس میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکاشراوت کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برودا بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نریندرا تیواری کی جانب سے ملیکا شراوت کے خلاف 31 دسمبر 2006 کو بھارت کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں سال نو کی تقریب کے دوران فحش ڈانس کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے ملیکا شراوت کو گزشتہ ہفتے طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس پر درخواست گزار نے عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تاہم عدالت نے ملیکا شراوت کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 19 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>