Published On: Sat, Jul 6th, 2013

بالی ووڈ میں اب بھی 40 سال سے زائد عمر کی اداکارائیں اچھا کام کررہی ہیں ،مادھوری

Share This
Tags

madhuri-dixit2ممبئی: ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی 40 سال سے زائد عمر کی اداکارائیں مرد اداکاروں کی طرح اچھا کام کر رہیں ہیں ۔ 80 اور 90 کی دہائی ميں بالی ووڈ پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ 40 سال سے زائد عمر کے تمام مرد اداکاروں کو بالی ووڈ میں ابھی تک راج کرنا اور موجود رہنا خوشی کی بات ہے کیونکہ تمام اداکاروں نے اس میں کافی محنت کی ہے، جوہی چاؤلہ، کاجل،سری دیوی اب بھی بہت اچھا کام کر رہی ہيں اس لئے ہمیں یہ تفریق نہیں کرنی چاہیے کہ ہمارے کے دور کی اداکارائیں اب بالی ووڈ ميں موجود نہیں کیونکہ یہ غلط ہے، تمام خواتین اداکارائیں اچھا کام کر رہی ہیں اور محنت کے ساتھ اپنا مقام بنائے ہوئی ہیں۔ فلم “ڈیرھ عشقیہ ” میں بولڈ مناظر عکس بند کرانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مادھوری نے کہا کہ وہ کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کرتیں جسے وہ بہتر نہیں سمجھتیں، لوگ جب فلم دیکھیں گے تو ان کو پتہ چل جائے گا کہ میں نے فلم میں کیا کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ ہدایتکار ابھیشیک چوبے کی فلم “ڈیرھ عشیہ ” میں ’’بیگم پارا‘‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں تاہم ان کا کردار فلم کے پہلے پارٹ “عشیقہ” میں ودیا بالن سے مختلف ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>