Published On: Sat, Jul 6th, 2013

سیف اور پریتی 8 سال بعد ایکساتھ جلوہ گر ہونگے

saif-and-preityممبئی: بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریٹی زنٹا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم عشق اِن پیرس مداحوں کو کچھ خاص متاثر نہیں کرسکی لیکن پریٹی نے اپنی فلم کی ناکامی کو دل پر نہیں لیا۔ تفصیلات کے مطابق پریٹی زنٹا 8 سال بعدسیف علی خان کے مدِمقابل اداکاری کے جوہر دِکھانے کے لیے تیار ہیں۔ سیف علی خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے ہدایتکار راج ندیمورو اور کرشنا ڈی کیز ہیں جب کہ اس فلم میں ہیرو کا کردار بھی سیف علی خان نبھا رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ دونوں اداکار کیا کہنا، کل ہو نہ ہو اور سلام نمستے میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ جب اس فلم کے بارے میں دونوں اداکاروں سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ آٹھ سال بعد پھر سے ایک ساتھ کام کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ یہ فلم بھی ان کے مداہوں کو اتنی ہی پسند آئے گی جتنی ماضی میں پسند آئیں تھیں

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>