Published On: Thu, Jul 4th, 2013

کرینہ اور اجے دیوگن کی فلم ’’ستیا گرہ‘‘ 23 اگست کو ریلیز ہوگی

Kareena-Ajayممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اجے دیوگن کی فلم ’’ ستیا گرہ ‘‘23 اگست کو ریلیز ہوگی۔ فلم سیاست کے موضوع پر ہواور اگراِس میں بگ بی بھی ہوں تو فلم کی پذیرائی کی توقعات بڑھ ہی جاتی ہے۔ فلم کا مرکزی کرداراجے دیوگن نے ادا کیا ہے جن کو نظام بدلنے سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا پڑتا ہے۔فلم میں بالی وڈ کی حسینہ کرینہ بھی ہیں لیکن اس بار ان کا کردار گلیمرس نہیں بلکہ فلم کے ٹریلرمیں وہ خوب ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔فلم میں ولن ہیں منوج واجپائی ، جو ایک کرپٹ سیاست دان کے روپ میں نظر آئیں گے۔’’راج نیتی‘‘ میں الیکشن جیتنے والے ارجن رامپال ستیا گرہ میں بھی لیڈر کے کردار میں نظر آئیں گے جو کسی سے نہیں ڈرتا۔فلم ’’ستیا گرہ‘‘ 23 اگست کو ریلیز ہوگی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>