Published On: Mon, Jul 1st, 2013

بھارتی پاپ سنگر میکا سنگھ کا پاکستان آنے سے انکار

mika_singکراچی: بھارتی پاپ سنگرمیکاسنگھ نے سیکیورٹی رسک کے باعث پاکستان آنے سے انکارکردیا جس کے باعث پاکستان میں کنسرٹ انتظامیہ کوپریشانی کا سامنا ہوا اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارمیکاسنگھ کوکل کراچی کے بیچ لگثرری ہوٹل میں پرفارم کرنے کے لیے آناتھا اورآج ان کی فلائٹ پاکستان پہنچنی تھی مگرگزشتہ روزاچانک انھوں نے کنسرٹ انتظامیہ کوٹیلی فون کرکے پاکستان آنے سے انکارکردیااورجوازسیکیورٹی رسک پیش کیا،بھارتی گلوکارمیکاسنگھ اس سے قبل بھی دومرتبہ پاکستان شومیں شرکت کی غرض سے آنے سے قبل انکارکرچکے ہیں ۔بھارتی گلوکارکاپاکستان نہ آنا اور پاکستانی فنکاروں کوبھتے کی پرچیاں ملناحکومت کی واضح ناکامی ہے ۔پاکستانی ڈرامہ اورمیوزک انڈسٹری سے وابستہ افرادکاکہنا ہے کہ اگرپاکستان میں حالات اسی طرح رہے تومستقبل میں ہمیں شدیدپریشانی کا سامنا ہوگا نومنتخب حکومت کودہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بناناہوگا۔فنکاروں کامزیدکہنا تھا کہ ہندوستانی فنکاروں کوپاکستان آنے سے انکااچھاشگون نہیں ہے کیونکہ ہمارے بھی متعددفنکاروہاں کام کررہے ہیں ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>