Published On: Mon, Jul 15th, 2013

گلوکار علی ظفر کی امریکا میں شاندار پرفارمنس

ali-zafar-350x330کراچی: پاکستانی اداکارو گلوکار علی ظفر کی امریکا میں شاندارپرفارمنس تفصیلات کے مطابق اداکارو گلوکارعلی ظفرکی امریکا میں شاندار پرفارمنس امریکی عوام علی ظفرکی آواز کے ساتھ جھومتے رہے۔ ذرائع کے مطابق علی ظفرکے گزشتہ روز منعقد ہونے والے شومیں عوام کی شرکت نے کئی ریکارڈتوڑدیے ۔علی ظفرچندروزقبل امریکا روانہ ہوئے تھے جہاں انھوں نے دومیوزک کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا۔ آج وہ نیویارک میں پرفارم کرینگے جس کے بعدپاکستان کے لیے واپس لوٹیں گے۔ نمائندہ رائل سے بات چیت کرتے ہوئے علی ظفرنے بتایاکہ پاکستان سے باہرہمارے فنکاروں کو پسند کیا جاتا ہے اورہمارے فنکاروں کی یہاں کے لوگ عزت کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں علی ظفرکاکہنا تھا کہ ہندوستان اورپاکستان کی طرح مغربی عوام بھی ہمارے جذبات کومکمل سمجھتے ہیں امریکا میں مجھے اس طرح کارسپانس ملنا کسی خواب سے کم نہیں ہے ۔اس طرح اگرکسی بھی ملک میں مجھے پذیرائی ملتی ہے تومیں خداکاشکراداکرتاہوں یہ میری ہی نہیں میرے ملک کی بھی عزت ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>