Published On: Fri, Jun 7th, 2013

ممبئی: اداکارہ جیا خان فلیٹ میں مردہ پائی گئیں

130603234602_jiah-khan--بالی وڈ کی اداکار جیا خان جن کا اصل نام نفیسہ خان تھا کو پولیس کے مطابق ان کے فلیٹ میں مردہ پایا گیا جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق جیا خان نے خودکشی کر لی ہے تاہم پولیس نے اس امر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق جیا خان کو مردہ حالت میں ممبئی کے کوپر ہسپتال لایا گیا مگر ان کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ان کے خاندان میں سے بھی کسی نے اس حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں کی ہے۔

جیا خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ سال 2007 میں رام گوپال ورما کی فلم نشبد سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

اسی فلم کے لیے انہوں نے ایک گانا بھی گایا تھا۔

اس کے علاوہ 2008 میں انہوں نے عامر خان کے ساتھ ان کی فلم گجني میں اور 2010 میں اکشے کمار کے ساتھ اسپھل میں بھی کام کیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کچھ اشتہارات میں بھی کام کیا تھا۔

بھارتی میڈیا پر چلنے والی رپورٹوں کے مطابق 25 سالہ جیا نے پیر کی رات ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع اپنے فلیٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کی تاہم اس بات کی تصدیق ابھی تک پولیس نے نہیں کی ہے۔

 

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>