نیپچون کا نیا چاند

130716004840__68753510_moonapnasa(بی بی سی نیو ز)

خلائی ٹیلی سکوپ ہبل نے نظام شمسی کے آٹھویں اور آخری سیارے نیپچون کے گرد گردش کرنے والے ایک نئے چاند کا پتا چلایا ہے۔امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اس نئے چاند کی دریافت کی تصدیق کی ہے۔
سیارہ نیپچون کے گرد مدار میں گردش کرنے والے یہ چودھواں چاند ہے۔
نیپچون کا یہ چاند زیادہ بڑا نہیں ہے۔ 20 کلومیٹر قطر والا یہ چاند نیپچون کے گرد ایک چکر 23 گھنٹوں میں مکمل کرتا ہے۔
امریکی خلا باز مارک شولٹر کو سیارہ نیپچون کے گرد بننے والی دائرہ کے تفصیلی مطالعے کے دوران ایک چھوٹا سا نقطہ دکھائی دیا۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اس چاند کی روشنی انسانی آنکھ سے دکھائی دینے والے مدھم ترین ستارے سے بھی دس کروڑ گنا کم ہے۔مارک شولٹر کہتے ہیں: ’اس چاند اور اس کی قوسیں بہت تیز رفتار ہیں اور ہمیں اس کی حرکت کا پتہ لگانے کے لیے ایک طریقہ کار مرتب کرنا پڑا تاکہ اس نظام کی تفصیلات کو جمع کیا جا سکے اور یہ بالکل ایسا ہی تھا جیسے ایک کھیلوں کا فوٹو گرافر بھاگتے ہوئے کھلاڑی کا پیچھا کر رہا ہو۔‘
خلا باز مارک شولٹر نے بتایا کہ انھوں نے 2004 سے 2009 کے دوران ہبل ٹیلی سکوپ سے لی گئی ڈیڑھ سو تصاویر کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد اس چاند کو دریافت کیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>