Published On: Fri, Aug 30th, 2013

ٹیبلٹ: ونڈوز8اور اینڈرائڈ دونوں آپریٹنگ نظام پرکام کرسکےگا

Imagesسام سنگ کا کہنا ہے کہ ’ایکٹو کیو‘ نامی اس ٹیبلٹ میں انٹل کی ہیزویل چپ ہے اور اس کی بیٹری نو گھنٹے تک چل سکتی ہے
لندن موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسے ٹیبلٹ کی رونمائی کی ہے جو
ونڈوز 8 اور اینڈرائڈ دونوں قسم کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرسکتا ہے، سام سنگ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیو نامی اس ٹیبلٹ کی سکرین 13.3 انچ ہے، اس ٹیبلٹ میں ایسا کی بورڈ ہے جسے ٹائپنگ کیلئے باہر نکالا جاسکتا ہے اور اسے اسٹینڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، یاد رہے کہ یہ ٹیبلٹ آسوس کے ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کے درمیانی ورژن کی رونمائی کے دو ہفتے بعد آیا ہے، آسوس کے اس ورژن پر مائیکروسافٹ اور گوگل دونوں آپریٹنگ سسٹم چل سکتے ہیں، ٹیکنالوجی کے ایک تجزیہ نگار کے مطابق انہیں یہ امید ہے کہ یہ ایسا رجحان ہے جسے آنے والے دنوں میں دوسری کمپنیاں بھی اپنائیں گی، ڈے ویز مرفی گروپ کے ٹیکنالوجی کے اہم تجزیہ کار کرس گرین نے کہا ایسے میں جبکہ ایک ٹیبلٹ سے دوسرے ٹیبلٹ کے فوائد میں فرق کرنا بہت مشکل ہے اس ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کیلئے یہ ایک کفایتی راستہ ہے جس کے ذریعے وہ صارفین کو بیک وقت دونوں چیزیں فراہم کرکے اپنی مصنوعات کی افادیت میں اضافہ کرسکتے ہیں، انھوں نے مزید کہا اس کے ذریعے آپ ونڈوز کے اسٹینڈرڈ پروگرام کے ساتھ کسی تیسری پارٹی کے پروگرام کی سہولت بھی حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی گوگل سسٹم کی ایپلیکشنز بھی آپ کو حاصل ہوں گی، یہ حمتی طور پر موبائل اور ٹیبلٹ کی دنیا کا اگلا قدم ہے، سام سنگ کا کہنا ہے کہ ’ایکٹو کیو‘ میں انٹل کی ہیزویل چپ ہے اور اس کی بیٹری نو گھنٹے تک چل سکتی ہے، اس کے ساتھ ہی اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے اسکرین کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ یہ زیادہ روشن ہو اور باہر سورج کی روشنی میں بھی اس کا استعمال کیا جاسکے، لندن میں ایک پریس کانفرنس میں اس نئے ٹیبلٹ کی رونمائی کا اعلان کیا گیا، سام سنگ نے ایک ٹچ سکرین کمپیوٹر ’ایکٹو ٹیب 3‘ کی نمائش بھی کی۔
ایکٹو ٹیب 3‘ نامی اس کمپیوٹر کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا ٹیبلٹ ہے اور اس پر ونڈوز 8 کا پورا پروگرام چل سکتا ہے، اس کے علاوہ سام سنگ نے ایک کیمرے ’گلیکسی این ایکس‘ کے بارے میں بھی اعلان کیا ہے، اس کیمرے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا لینز تبدیل کیا جاسکتا ہے، یہ اینڈرائڈ ٹیکنالوجی پر چلتا ہے اور اس سے چار جی بی ڈیٹا منتقل کیا جاسکتا ہے، اس کے ذریعے اسمارٹ فون سے زیادہ بہتر قسم کی تصویر لی جاسکتی ہے اور اس میں تصویر اور ویڈیو کو ایڈٹ کرنے کی سہولت بھی ہے جو کہ انٹرنٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>