Published On: Wed, Sep 11th, 2013

آئی فون فائو ایس اور فائو سی کی رونمائی

_i-phone5نئے آئی فونز کی فروخت ستمبر کے وسط سے شروع ہو جائے گی
کمپیوٹر اور دیگر برقی مصنوعات تیار کرنے والی کی امریکی کمپنی ایپل نے دو نئے سمارٹ فون ہینڈ سیٹ آئی فون فائیو ایس اور آئی فون فائیو سی لانچ کر دیے ہیں۔
ان سمارٹ فونز کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک تقریب کے دوران متعارف کروایا گیا۔
آئی فون فائو ایس اعلیٰ قسم کا معیاری سمارٹ فون ہے جبکہ آئی فون فائیو سی نسبتاً سستا ہے۔
فائیو ایس میں انگلیوں کے نشانوں کی پہچان کے لیے سنسرز لگے ہیں جبکہ فائیو سی کا کور پلاسٹک ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔
آئی فون فائیو ایس میں انگلی کے نشان کی پہچان کے نظام کو فون کو کھولنے اور ایپل کے آن لائن سٹور سے خریداری کے وقت تصدیق کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایک تجـزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس خوبی کی وجہ سے یہ سیٹ انڈرائڈ فونز کے مقابلے میں منفرد ہوگا۔
بغیر سم کے سولہ جی بی والے آئی فون فائیو ایس کی قیمت 549 برطانوی پاؤنڈ ہوگی جبکہ 64 جی بی والے فون کی قیمت 709 برطانوی پاؤنڈ ہوگی۔
بغیر سم والا سولہ جی بی کے آئی فون فائیو سی 469 پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا۔
امریکہ، برطانیہ، چین، آسٹریلیا، کینیڈا اور دوسرے کچھ ممالک میں ان نئے آئی فونز کی فروخت ستمبر کے وسط میں شروع ہو جائے گی۔
دو سمارٹ فونز کو ایک ساتھ لانچ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اپیل نے مارکیٹ میں نئے فون لانے کی حکمتِ عملی تبدیل کر دی ہے۔ اس سے پہلے ایپل نے کبھی دو مختلف قسم کے ہینڈ سیٹس کو مارکیٹ میں ایک ساتھ متعارف نہیں کروایا تھا۔
واضح رہے کہ آئی فون ایپل کمپنی کی آمدن کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>