Published On: Tue, Sep 10th, 2013

سیم سنگ نے سمارٹ واچ متعارف کروا دی

smart phoneکیا آپ ایسی گھڑی خریدیں گے جو فون کال بھی کر سکتی ہے؟

جنوبی کوریائی ٹیکنالوجی کمپنی سیم سنگ نے ایک ایسی گھڑی متعارف کروائی ہے جو فون کال کرنے کے ساتھ ساتھ ایپس بھی چلا سکتی ہے۔
اس گھڑی کا نام گیلیکسی گیئر رکھا گیا ہے، اور سیم سنگ نے اسے ’فیشن آئیکان‘ قرار دیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس گھڑی کو سیم سنگ کی دوسری گیلیکسی مصنوعات کے ساتھ منسلک کرنے سے اس کی کشش میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
سیم سنگ نے اس سے قبل کہا تھا اس کے موبائل فونوں کی مانگ میں کمی واقع ہو رہی ہے، اس لیے سرمایہ کار یہ دیکھنے کے لیے مشتاق ہیں کہ کمپنی ایک اور کامیاب پراڈکٹ متعارف کروانے میں کامیاب ہو سکتی ہے یا نہیں۔
یہ گھڑی 25 ستمبر سے بازار میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گی۔
ٹیکنالوجی تجزیہ کار کرس گرین نے کہا: ’گیلیکسی سمارٹ واچ کے متعارف کروائے جانے سے انڈسٹری کو حیرت نہیں ہوئی، کیوں کہ توقع یہی تھی کہ سیم سنگ اس سلسلے میں اپیل وغیرہ سے سبقت لے جائے گی۔‘
تاہم انھوں نے کہا: ’صارفین کو تھوڑی سی مایوسی ہوئی ہے کہ ان کی توقعات کے برعکس یہ سمارٹ واچ خودمختار آلہ ہونے کی بجائے سیم سنگ اینڈروئڈ فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ نتھی کر دی گئی ہے۔‘
اس کے مقابلے پر جاپانی کمپنی سونی کی سمارٹ واچ 2 کسی بھی ایسی ڈیوائس کے ساتھ نتھی کی جا سکتی ہے جس پر اینڈروئڈ 4.0 یا اس سے برتر کوئی سسٹم چل رہا ہو۔
سیم سنگ نے اس گھڑی کی قیمت 300 ڈالر رکھی ہے۔
گیلیکسی گیئر کی ایل ای ڈی سکرین 1.6 انچ ہے اور اس میں 1.9 میگاپکسل کا کیمرا نصب ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک سپیکر اور مائیکروفون شامل ہیں، جب کہ اس کی میموری چار گیگا بائٹ ہے۔
سیم سنگ نے کہا ہے کہ اس گھڑی کی مدد سے جیب یا بیگ سے فون نکالے بغیر فون کال سنی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ اس گھڑی میں 70 کے قریب ایپس بھی شامل کی گئی ہیں جن میں نوٹ لکھنے کی ایپ ایورنوٹ، ای بے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پاتھ، اور صحت کی ایپس شامل ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>