Published On: Thu, Sep 5th, 2013

ملک کو ترقی کے حصول کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آ گے بڑھنا ہوگا ،چنگیز خان جمالی

1E61858E-11E1-4FEC-B44F-C1A113C63905_w300_r1_sوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کے حصول کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آ گے بڑھنا ہوگا ۔ اس سلسلے میں کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ہے ۔یہ بات انہوںنے گزشتہ روز یہاں جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ سالانہ کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ میر چنگیز خان نے کہا کہ پاکستان اگرچہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک سے پیچھے ہے مگر حالیہ چند سالوں کے دوران اس نے اس شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے اور اس ادارے نے اپنے قیام سے لے کر آج تک اس شعبے میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اگرچہ ہم بطور قوم سائنس وٹیکنالوجی میںکافی سفر طے کر چکے ہیں مگر ابھی مزید کافی سفر باقی ہے جس کو کامیابی کے ساتھ طے کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ ادارہ ملک کی 6 بڑی یونیورسٹیوں میں شامل ہے ۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ملک کہ اس وقت فنی اور با مقصد تعلیم کی اشد ضرورت ہے ۔ اس لیے جن لوگوں نے خاص شعبے کی تعلیم حاصل کی ہے وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر تمام شعبوں میں ترقی حاصل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بعد ہی ملک کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس ادارے نے ملک میں نامور سائنس دان اور سکالر پیدا کیے ہیں اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات نے عملی میدان میں کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔ دریں اثناء سی آئی ٹی کے ریکٹر ڈاکٹر ایم ایس جنید زیدی نے بھی خطاب کیا اور ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر تقریباً 12 سو سے زائد کامیاب گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں ۔اس دوران مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی پر 79 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں اور ایوارڈ بھی دئیے گئے ۔ ان میں سے 11 کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دیں گئیں

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>