Published On: Sat, Jul 13th, 2013

کیوروسٹی روبوٹ ماؤنٹ شارپ کی جانب روانہ

130312183715_curiosity_304x171_reuters(بی بی سی نیو ز)

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجے گئے روبوٹ کیوروسٹی نے سیارے کی سطح پر اپنی مرکزی منزل کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔

گذشتہ سات ماہ کیوروسٹی نے ایک چھوٹے گڑھے میں پتھروں میں ڈرلنگ کر کے ان کے اجزا کا تجزیہ کرتے گزارے ہیں۔
تاہم اب ناسا کا کہنا ہے کہ کیوروسٹی کو ماونٹ شارپ نامی پہاڑی کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
اس لمبی چوٹی پر پہنچنا کیوروسٹی کے مشن کا بنیادی مقصد ہے جہاں اسے مریخ کے ماحولیاتی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔
جمعے کے روز کیوروسٹی نے اٹھارہ میٹر کا سفر کیا اور پیر کو روبوٹ نے چالیس میٹر طے کیے۔ کیوروسٹی کو ماؤنٹ شارپ پہنچنے میں کئی ماہ لگیں گے۔
اس سفر کے دوران روبوٹ کو راستے میں موجود ریت کے ٹیلوں سے دور رہنا ہوگا جو کہ ممکنہ خطرے کا باعث ہو سکتے ہیں۔
کیوروسٹی کے پروجیکٹ مینیجر جم اریکسن کا کہنا ہے ’ہم دریافت کے لیے ایک مشن پر ہیں۔ اگر ہمیں راستے میں سائنسی تحقیق کے لحاظ سے کوئی دلچسپ علاقہ ملتا ہے تو ہم وہاں مطالعے کے لیے رکیں گے۔‘
اس کے علاوہ اس مشن کا مقصد یہ بھی ہے کہ اُن مقامات پر پہنچا جائے جہاں سیٹلائیٹ سے لی گئی تصاویر کے مطابق ایسی طے ہیں جو کہ پانی کی موجودگی کی وجہ سے بنی ہیں۔
اس روبوٹ پر واقع تجربہ گاہ میں یلو نائف بے سے ملنے والے کمبرلینڈ نامی پتھروں سے لیے گئے نمونوں کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔
ان نمونوں کے تجزیے سے جان کلائن نامی پتھروں سے لی گئی معلومات کی تصدیق ہوگی۔
کمبرلینڈ پتھروں کے تجزیے سے معلوم ہوا تھا کہ یہ پتھر اربوں سال پہلے ایک جھیل میں پڑے تھے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>