Published On: Mon, Jul 8th, 2013

ہیپاٹائٹس خطرناک ہے مگر ذراسی احتیاط ہمیں بچاسکتی ہے ، طبی ماہرین

HEALTH-Hepatitis_7-7-2013_108356_lلا ہور… طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس خطرناک ضرور ہے مگر ذرا سی احتیاط ہمیں اس مرض سے بچاسکتی ہے۔آئندہ نسلوں کو محفوظ رکھنے کیلیے سب کو مل کر ہیپاٹائٹس کیخلاف لڑنا ہوگا ۔ لا ہورمیں میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیلیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں طبی ماہرین نے کھل کرتبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہناتھاکہ قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ہیپاٹائٹس کیخلاف مشترکہ جہاد کرنا ہوگا ۔ پروفیسر ڈاکٹر انور اے خاں نے کہا کے ہیپا ٹائٹس عموماًپانی، حجام کے اوزاروں اور روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء سے لاحق ہوتا ہے ، اس مرض سے بچاوٴ مشکل نہیں ،بس ذرا سی احتیاط کی ضرورت ہے ۔ سیمینار کے اختتام پر طبی ماہرین کا کہنا تھاکہ ہیپاٹائٹس کا پھیلاوٴ روکنے کیلئے بطورقوم ہرسطح پر جامع اورٹھوس اقدامات اٹھا ئے جائیں ، اس سلسلے میں علماء کرام ،اساتذہ اور میڈیا کو بھی موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>