Published On: Sat, Aug 31st, 2013

امریکہ کا سائنس و ٹیکنالوجی منصوبوں میں محققین کیلئے 37کروڑ 80لاکھ گرانٹ کا اعلان

newsامریکہ نے پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں محققین کیلئے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے کی نئی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو ہائر ایجوکیشن کمشن میں سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق 5ویں منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکہ کے قائم مقام سفیر اور ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ پاک امریکہ سائنس و ٹیکنالوجی فنڈ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے نمایاں پہلوﺅں میں سے ایک ہے اس سے تعلیم، اقتصادی ترقی، توانائی اور دیگر منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن، کامسیٹس انسٹیٹیوٹ کے شمسی توانائی اور قائداعظم یونیورسٹی کے آلودہ پانی کو صاف کرنے کے منصوبوں سے بہت متاثر ہوا ہوں، ہمارا مقصد پاکستانی عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکرٹری اخلاق احمد تارڑ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے سائنسی اور دوسرے شعبوں میں ترقی کا خواہاں ہے، ہائر ایجوکیشن کمشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل نقوی نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کا 5واں منصوبہ پاکستانی عوام کی سماجی اور اقتصادی زندگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی طرف سے نئی گرانٹ کو خوش آمدید کرتے ہیں۔ رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا‘ پاک امریکہ ٹیکنالوجی تعاون کیلئے فنڈ اسی سلسلہ کی کڑی ہے‘ ٹیکنالوجی پراجیکٹس دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات کا مظہر ہیں اور ان سے تعلیم کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں ہونے والی تحقیق کے نتیجہ میں پاکستانی عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے گی۔ امریکی سفیر نے پاکستانی سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ ذہن میں صرف پاکستانی عوام کی فلاح کا خیال رکھتے ہوئے 30نومبر 2012ءسے پہلے اس کیلئے ٹیکنالوجی منصوبوں کیلئے فنڈز کیلئے درخواست دیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>