Published On: Mon, Aug 5th, 2013

ایپل کے پرانے ماڈلز پر پابندی ختم

_68560528_167256621اوباما انتظامیہ نے امریکہ میں ایپل کے آئی پیڈ اور آئی فون کے پرانے ماڈلز کی فروخت پر پابندی کے فیصلے کو ختم کر دیا ہے۔
جون میں امریکہ کے انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن (آئی ٹی سی) نے ایپل کی جانب سے اپنے حریف سام سنگ کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی پر اس کے پرانے ماڈلز کے آئی فون اور آئی پیڈ کی تجارت پر پابندی لگا دی تھی۔
صدر براک اوباما کے تجارت سے متعلق نمائندے مائیکل فرومین نے اس پابندی کے خلاف فیصلہ دیا ہے اور ان کے مطابق اس سے ’امریکی معیشت میں مسابقاتی ماحول پر اثر پڑے گا‘۔
اسے ایک غیر معمولی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس پیٹنٹ کا تعلق 3G وائرلیس ٹیکنالوجی اور ایک وقت پر متعدد سروسز کے ترسیل سے ہے۔
آئی ٹی سی نے ایپل کے آئی فون 4، آئی فون 3، آئی فون 3GS، آئی پیڈ 3G، اور آئی پیڈ 2 3g کی درآمد اور فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔ ان میں سے کئی مصنوعات اب امریکی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔
آئی ٹی سی کی جانب سے درآمدات پر لگائی گئی پابندیوں کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے اوباما انتظامیہ کے پاس ساٹھ دن کا وقت ہوتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>