Published On: Tue, Jul 30th, 2013

جاپان : ڈینٹسٹ کی مشقوں کے لیے مریض روبوٹ تیار کرلیا گیا

Robot-for-Dentists_7-29-2013_111508_lٹوکیو…این جی ٹی…جاپان میں ڈاکٹروں کے مریضوں پر طبع آزمائی کرنے سے قبل روبوٹس پر ہاتھ صاف کرنے کے لیے ایک مریض روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔Hanako 2 نامی یہ روبوٹ خاص طور پر ڈینٹسٹس کے لیے تیار کیا گیا ہے جس کے نہ صرف جبڑوں اور دانتوں کی بناوٹ مکمل طورپر انسانی بتیسی کی مانند ہے بلکہ یہ انسانوں کی طرح ہی منہ کھولنے، چھینکنے اور باتیں کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ Hanako 2 پر مشق کر کے ڈاکٹر اپنے کام میں مہارت حاصل کر سکیں گے جس کے بعد انسانوں کا علا ج کرتے ہوئے کسی غلطی کا اندیشہ کم سے کم ہو جائے گا۔ اس روبوٹ کا چہرہ، آنکھیں اور تاثرات بھی بالکل انسانو ں کی طرح ہیں جس پر پریکٹس کرنے سے ڈاکٹروں کا خوف بھی کم ہوگا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>