Published On: Sat, Jul 20th, 2013

اسلام آباد: حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ 6 اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے۔ وزارت قانون وانصاف كی جانب سے الیكشن كمیشن كو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ چونکہ رمضان المبارک كے آخری عشرے میں متعدد ممبران عمرے كی سعادت كے لئے حجاز مقدس جاتے ہیں اور كئی ممبران اعتكاف میں بیٹھتے ہیں لہٰذا اس شیڈول میں تبدیلی كردی جائے تاكہ تمام ممبران صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں ۔ خط میں یہ عندیہ بھی دیا گیا كہ الیكشن كمیشن رمضان المبارک كے آخری عشرہ شروع ہونے سے قبل صدارتی انتخاب كا شیڈول دے تو بھی حكومت كو كوئی اعتراض نہیں ہے، دوسری جانب الیكشن كمیشن كی جانب سے واضح كیا گیا ہے كہ صدارت انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں تاہم حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کریں گے۔

Health-London-Cancer-InteligentSurgicleKnife_7-18-2013_109949_lلندن … سائنسدانوں نے کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پہچان کرنے والا جدید آلہ تیار کرلیا ہے۔ کینسر سرجری کے دوران اکثر ٹیومر مکمل طور پر صاف نہیں ہوپاتا جس کی وجہ متاثرہ اور صحت مند خلیوں کی شناخت میں مشکلات ہیں، تاہم لندن امپیریل کالج میں ماہرین نے جدید آلہ، انٹیلی جنٹ سرجیکل نائف تیار کیا ہے جو سیکنڈز میں ٹیومر کو صحت مند خلیوں سے الگ ظاہر کردے گا اور سرجن کیلئے سرجری نہایت آسان ہوجائے گی۔ آلہ کی آزمائش کیلئے اسے 100 مریضوں کے علاج میں استعمال کیا گیا تو 100 فی صد درست نتائج حاصل ہوئے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>