Published On: Fri, Nov 29th, 2013

مرزا محمد اصفہانی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار تعزیت

politics news 1متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ فرح ناز اصفہانی کوفون کرکے ان سے انکے والد اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت مرزامحمد اصفہانی کے انتقال پر تعزیت کی ، الطا ف حسین نے محترمہ فرح ناز اصفہانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور ہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والد مرزا محمد اصفہانی کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اورآپ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے،الطاف حسین نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیرحسین حقانی سے بھی ان کے سسر کے انتقال پر تعزیت کی اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>