Published On: Sat, Nov 23rd, 2013

پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں ، تحریک انصاف عدالت جائےگی

politics news 26تحریک انصاف نے پنجاب میں انتظامیہ کی طرف سے کی گئی حلقہ بندیوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آئین میں حلقہ بندیاں کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے ، انتظامیہ نے یہ اختیار استعمال کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کیلئے بیلٹ پیپر بھی فوج کی نگرانی میں پرنٹ کرائے جائیں، اعجاز چوہدری نے کہا کہ کل ہفتہ کو نیٹو سپلائی روکنے کیلئے پنجاب سے بڑی تعداد میں کارکن پشاور پہنچیں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>