Published On: Tue, Nov 19th, 2013

کل کے جہادی آج کے دہشتگرد بن چکے ہیں ،شہباز شریف

politics news 18وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل کے جہادی آج کے دہشتگرد بن چکے ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کئے بغیر معاشی، سماجی ا ور دیگر شعبوں میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا-

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل کے جہادی آج کے دہشتگرد بن چکے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج، پولیس اور شہریوں نے چالیس ہزار جانوں کی قربانی دی۔

وفاق اور صوبوں کے بہترین انتظامات کے باعث محرم الحرام مجموعی طور پر پرامن رہا، راولپنڈی میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کا دلی دکھ ہے۔ سانحہ کے ذمہ دار عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے جج سے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرارہے ہیں۔ حقائق سامنے لانے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز اور بلاتفریق کاروائی ہوگی۔ دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ سماجی و معاشی ترقی سے انتہا پسندانہ رحجانات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>