Published On: Tue, Nov 12th, 2013

سبز کوئلے سے 100میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، شہبازشریف

politics news 07پنجاب حکومت اور جرمن کمپنی ایلبا کے درمیان سبز کوئلے کی پیداواراور اسپتالوں کا کچرا ٹھکانے لگانے کی یاد داشتوں پر دستخظ، وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کہتے ہیں سبز کوئلے سے 100میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ مفاہمتی یادداشتوں کی تقریب ماڈل ٹاؤن میں منعقد کی گئی، جرمن کمپنی سے کچرے سے سبز کوئلہ بنانے اور اسپتالوں کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ کپمنی شہر سے اکٹھا ہونے والے کچرے سے سبز کوئلابنائے گی جس سے 100میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ایلبا کمپنی اس معاہدے میں پنجاب حکومت کے مقابلے میں زیادہ سرمایہ کاری کرے گی،2015 تک سبز کوئلے کی پیداوار کا کام شروع ہو جائے گا۔

شہبازشریف نے کہا کہ جو لوگ قوم کو مایوس کرتے ہیں کہ باہر سے سرمایہ نہیں آئیے گا وہ کچھ نہیں کر سکتے تو قوم کو مایوس تو نہ کریں، موجودہ حکومت پہلے بھی باہر سے سرمایہ کاری لائی تھی اور اب بھی لائیں گے، انہوں نے کہاکہ قوم کی تقدیر بدل کر مایوسیاں پھیلانے والوں کا منہ بند کردیں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>