Published On: Mon, Nov 11th, 2013

کے پی کے میں کرپشن: عمران خان نے پرویز خٹک کو ہدایات دے دیں

politics news 06پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خیبر پختون خواہ میں حکومتی سطح پر کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئےوزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کو ہدایات جاری کر دیں۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نے تحریک انصاف کو امن اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لیے منتخب کیا ہے صوبائی حکومت میں بدعنوان عناصر کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

عمران خان نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کریں اور بدعنوانی میں ملوث وزرا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>