Published On: Thu, Nov 7th, 2013

کراچی آپریشن میں توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل ہوئی، چوہدری نثار

politics news 05وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل ہوئی اور نو ہزار کے قریب گرفتاریاں ہوئیں۔

سینٹ میں کراچی میں جاری جرائم پیشہ افراد کے کیخلاف آپریشن کی تفصیلات دیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کو تین مراحل میں شیڈول کیا گیا تھا اور تیسرا مرحلہ سب سے زیادہ سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سال میں نہیں، مہینوں میں مکمل کیا جائیگا لیکن اس کا ٹائم فریم دینا ابھی قبل از وقت ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ آپریشن میں مری، اندرون سندھ اور لاہور سے بھی ملزمان کو پکڑا گیا ہے جبکہ کچھ شر پسند انڈر گراؤنڈ چلے گئے اور چند ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آپریشن میں ایم کیو ایم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>