Published On: Wed, Nov 6th, 2013

جنگ گروپ کااقدام غیرجمہوری ہے، تحریک انصاف

Imran-Khan  01پاکستان تحریک انصاف کا جنگ گروپ کے قانونی نوٹس سے متعلق موقف سامنے آگیا،ترجمان کاکہنا ہےکہ جنگ گروپ کااقدام غیرجمہوری ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جنگ اور جیو گروپ کے قانونی نوٹس سے متعلق موقف سامنے آگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ اور جیو گروپ کی جانب سے پی ٹی آئی کو قانونی نوٹس غیر جمہوری اور غیر قانونی ہے۔۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے جنگ اور جیو گروپ پر سنگین الزامات کے نتیجے میں تحقیقات مطالبہ کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کو جیو کے ایک پروگرام میں ذاتی عناد کا نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ جنگ گروپ کی جانب سے ایک کالم نگارمسلسل چھ ماہ سے عمران خان اورپی ٹی آئی کیخلاف نبردوآزما ہے، اور عمران خان کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس کانوٹس لیا جائے. تحریک انصاف کالم نگار کے ذاتی انتقام کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسی میڈیا آرگنائزیشن سے مخاصمت کی کبھی خواہشمند نہیں رہی، پی ٹی آئی انصاف اوراچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کرتی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>