Published On: Tue, Nov 5th, 2013

طالبان سے معاملات طے پاگئے تھے کہ ڈرون کی آفت آگئی، نثار

politics news 05وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے معاملات طے ہوچکے تھے کہ ڈرون کی آفت آگئی۔ سیاسی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی۔ حکومت اس کے ساتھ چلے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں حکیم اللہ محسود کے بعد حکومتی پوزیشن واضح کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا کہ حکومت طالبان کی خواہش پر طالبان سے مذکرات کی پوزیشن میں تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج کے حالات پہلے سے کہیں زیادہ گھمبیر ہیں۔ امریکا سے تناؤ ہے اور طالبان بھی سربراہ مقرر نہیں کرسکے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ انھوں نے مذاکرات کیلئے دھماکے بند کرنے کی شرط رکھی۔ جو طالبان نے تسلیم کی۔ حکومت چاہتی ہے کہ سلسلہ وہیں سے جڑے جہاں سے ٹوٹا تھا۔ امریکی رکاوٹوں کو عبور کرنا ہوگا۔ ڈرون حملے خود مختاری کیخلاف ہی نہیں شرمندگی کا باعث بھی ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ سیاسی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی۔ حکومت اس کے ساتھ چلے گی۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت امریکا کی سنتی نہیں بلکہ امریکا کو سناتی ہے۔۔ انھوں نے ایوان میں ان علماء کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے طالبان سے مذاکراتی عمل میں شریک رہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>